کہیں آپ کا فون 20 اکتوبر کے بعد بلاک نہ کردیا جائے—تصدیق کروانے کا درست طریقہ جان لیں:

کیا آپ کا فون 20 اکتوبر کے بعد بلاک کردیا جائے—تصدیق کروانے کا درست طریقہ جان لیں:

پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے)نے 20 اکتوبر 2018 سے پہلے پہل اسمارٹ فونز اور موبائل استعمال کرنے والوں کو ایس ایم ایس بھیجے ہیںاور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔
جی ایس ایم ڈیوائس کی خود سے موصول نہ ہوا ہو ، تب بھی وہ اپنیاگر کسی کو ایس سے تصدیق کر واسکتا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق صرف مصدقہ جی ایس ایم ڈیوائسز اور موبائل فون 20اکتوبر کے بعد فعال ہونگے جب کہ دیگر تمام موبائل فون اور ڈیوائسز کو بلاک کردیا جائے گا.
عوام کو صرف پی ٹی اے سے منظور شدہ موبائل اور جی اسی ایم ڈیوائس استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ جی ایس ایم ڈیوائسز اور موبائل فون کی تصدیق کے لیے تین طریقے ہیں:
٭بذ ریعہایس ایم ایس
٭بذریعہ ایپلیکیشن
٭بذریعہویب سائٹ
اگر آپ بذریعہ ایس ایم ایس تصدیق کروانا چاہتے ہوں تو اپنے موبائل کا
IMEI
نمبر میسج میں لکھ کر 8484 پر ایس ایم ایس کریں۔ جب کہ اپنا آئی ایم ای آئی نمبر چیک کرنے کے لیے اپنے موبائل سے #06#* ملائیں۔
اگر آپ اپنا موبائل نمبر بذریعہ ایپلیکیشن تصدیق کرنا چاہیں تو اپنے گوگل پلے سٹور سے دیئے گئے لنک سے ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کریں۔ بعد ازاں اپنا نمبر سرچ باکس میں درج کر کے سمبٹ کا بٹن دبائیں ۔ اس سے آپ جان سکیں گے آیا آپ کا موبائل نمبر پی ٹی اے سے تصدیق شدہ ہے یا نہیں۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=pk.gov.dirbs.dvspublic

بذریعہ ویب سائٹ اپنے موبائل نمبر کی کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک کو کھولیں:
https://dirbs.pta.gov.pk/

ایس ایم ایس یا موبائل ایپلیکیشن سے تصدیق کرنے کی صورت میں آپ کو تین طرح کے نتائج ملیں گے۔ جنہیں ذیل میں واضح کیا جا رہا ہے:
IMEI Compliant
اس سے مراد ہے کہ آپ کا موبائل نمبر جی ایس ایم اے نیٹ ورک اور پی ٹی اے سے رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ ہے
Valid IMEI
اس سے مراد ہے کہ آپ کا موبائل نمبر جی ایس ایم اے کوڈ سے تصدیق شدہ ہے لیکن پی ٹی اے سے نہیں۔ اسی لئے آپ کو رجسڑڈ شدہ موبائل نمبر کے حصول کی خاطر پی ٹی اے سے رابطہ کرنا پڑے گا۔

Invalid IMEI
اس قسم کا نتیجہ آنے سے مراد یہ ہے کہ آپ کا موبائل نمبر نہ ہی پی ٹی اے سے تصدیق شدہ ہے اور نہ ہی جی ایس ایم اے سے۔
اپنے آئی ایم ای آئینمبر کی تصدیق کروانے کی صورت میں اگر پہلا نتیجہ سامنے آئے تو بے فکر ہوجائیں آپ کا فون یا ڈیوائس20 اکتوبر کے بعد بلاک نہیں کیا جائے گا۔ دوسری طرح کا نتیجہ آنے کے صورت میں آپ کو اپنی ڈیوائس کو بلاک ہونے سے بچانے کے لئے پی ٹی اے سے تصدیق کروانے کی ضرورت ہے۔ تاہم تیسر ی قسم کا نتیجہ آنے سے مراد یہ ہے کہ آپ کا آئی ایم ای آئی نمبر غیر مصدقہ ہے اور اس کی تصدیق ہو بھی نہیں سکتی لہٰذا اسے 20 اکتوبر کے بعد بلاک یعنی بند کردیاجانے والا ہے۔
لیکن ٹھریے اب اس سلسلے کو عارضی طور پر موخر کر دیا گیا ہے..