آئی فون ایکس ایس کیا ہے

آئی فون ایکس ایس حال ہی میں ایپل کمپنی نے جاری کیا ہے یہ فون اپنے آپ میں ایک الگ دنیا ہے ویسے تو آپ نے بہت سے اچھے موبائل فوب دیکھے ہونگے لیکن یہ اب تک کا ایپل کمپنی کی طرف سے سب سے بہترین تخلیق ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایپل کمپنی دنیا کی سب سے بہترین موبائل فوب بنانے والی کمپنیوں میں سب کے مقابلے میں پہلے نمبر پر ہے۔
بدھ کے روز ایپل کمپنی نے اپنے تازہ ترین فون کے بارے میں اعلان کیا اور یہ حیرت انگیز سمارٹ فون کے ساتھ ایک اسمارٹ گھڑی بھی ایپل نے دی ہے جو کہ آپ کے دل کی دھڑکن تک کے بارے میں آپ کو اہم معلومات بھی فراہم کر نے کی قابلیت رکھتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دکھا جارہا ہے کہ امریکی مارکٹ میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے۔
کمپنی کے ہیڈکوارٹر میں میڈیا ایونٹ کے دوران میں چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے مزید کہا کہ “ہم آئی فون ایکس کو اس سےاگلے درجے تک لے جا رہے ہیں”۔
ایپل کے نائب صدر نے کہا، نئے فونز میں 5.8 اور 6.5 انچ فل اسکرین کی نمائش ہوتی ہے، اس کے چھوٹے سائز کی ہینڈ سیٹ رکھنے کے دوران سکرین کا سائز اس کے مطابق ہے۔
اس سمارٹ فون میں ایک نام کے ساتھ ساتھ بہت حیرت انگیز خصوصیات بھی ہیں مثال کے طور پر یہ فون 6 کورز پر مشتمل ہے اور اس کے علاوہ اس میں 4 جی بی ریم بھی ہے جو کہ اس کی اسپیڈ کو مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
یہ بھی دیکھا جررہا ہے کہ اس اسمارٹ فون کے بارے میں لوگ پہلے سے ہی کافی دلچسپی لے رہے ہیں اور اس کے علاوہ جو لوگ سب سے بہترین فون رکھنے کے شوقین ہیں وہ آئی فون ایکس ایس لینے لے لیے تیار ہیں۔
مزید ٹیکنولوجی کے بارے میں جاننے کے لیے واٹس الرٹ سبسکرائب کریں۔