کورونا کے باعث تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟ وزیرتعلیم پنجاب کا اہم بیان آگیا

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کورونا وائرس کے باعث موسم سرما کی چھٹیوں کی مخالفت کردی ہے۔

راولپنڈی: وزیرتعلیم مراد راس کا راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سب سے زیادہ کورونا ایس او ر اسکولوں میں فالو ہورہے ہیں، اب تک 117 اسکولوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، 16 اسکول سیل کیے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں اسکول بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ان کا کہنا تھا کہ میری سمجھ کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں نہیں ہونی چاہئیں۔خیال رہے کہ کورونا کی دوسری لہر شدید ہونے پرنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے سینما ، تھیٹر اور درباروں کو فوری بند کرنے کا حکم دیا تھا، جبکہ تعلیمی اداروں میں قبل از وقت موسم سرما کی تعطیلات، عوامی اجتماعات پر پابندی اور مارکیٹیں جلد بند کرنے پر بھی غور جاری ہے، جس پر حتمی فیصلہ 16نومبر شام کواین-سی-او-سی ہونے والے اجلاس میں متوقع ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر کی صدارت میں ہوا، جس میں ملک اور خاص طور پر تعلیمی اداروں سے حاصل ہونے والے کووڈ 19 کے کیسز سے متعلق اعدادوشمار کا جائرہ لیا گیا، اجلاس کے شرکاء کو کورونا ایس او پیز پر بریفنگ دی گئی۔
سورس:https://newstimeurdu.com