مقدس ہستیوں کی توہین کرنا آزادی اظہار نہیں، رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس اعلامیہ

اسلام آباد: دو روزہ انٹرنیشنل رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ مقدس ہستیوں کی توہین کرنا آزادی اظہار نہیں اور ناموس رسالتﷺ پر جان بھی قربان کرنے کو تیار ہیں۔
دو روزہ انٹرنیشنل رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، کانفرنس کا اعلامیہ ڈاکٹر بابر اعوان نے پڑھ کر سنایا جس کے مطابق انٹرنیشنل سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس نبی آخر الزماں ﷺ کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور بین الاقوامی کنونشن کے حصول کے لئے وزیر اعظم کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے۔…