ڈیم فنڈ ریزنگ، چیف جسٹس 20 نومبر کو برطانیہ جائیں گے

اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 20 نومبر سے 28 نومبر تک ڈیم فنڈ ریزنگ کے لیے برطانیہ کا دورہ کریں گے۔
چیف جسٹس 20 نومبرکو لاہور سے لندن روانہ ہوں گے اور21 نومبرکو Gray’s Inn کے ہال میں فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
چیف جسٹس 22 نومبرکو رائل نواب بلڈنگ ، 23 نومبر کو مانچسٹر میں فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔
چیف جسٹس 25 نومبرکو لندن واپس آئیں گے اور ڈاکٹر طارق محمودکی جانب سے فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کریں گے۔
فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں آخری میزبان معروف پاکستانی نژاد برطانوی با کسر عامر خان ہوں گے جن کی تقریب 26نومبرکو لندن میں ہوگی،چیف جسٹس 28 نومبرکو ملک واپس آئیں گے.