صباقمر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کے حق میں نہیں ہیں

صباقمر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کے حق میں ہے یا نہیں ؟

مشہور پاکستانی ڈرامہ باغی میں کنول بلوچ نامی مرکزی کردار ادا کر کے خوب شہرت سمیٹنے والی خوب رو اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی سنیما گھروں میں نمائش کے حق میں نہیں ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے یہ بیان پاکستانی فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی اداکار اپنی نمایاں کارکردگی کے باعث بین ا لاقوامی سطح پر بہت نام کما رہے ہیں۔ اور یہ کہ ہمیں انڈسٹری کی بہتری کیے لئے فلموں کو مزید اچھا بنانے کی ضرورت ہے۔
صبا قمر 5اپریل میں حیدرآباد میں پیدا ہوئیں تاہم بعد میں گجرانوالہ میں پلی بڑھیں۔ کچھ عرصہ بعد اعلیٰ تعلیم کے حصول کی خاطر وہ لاہور آگئیں۔ انہیں ابھی تک بہت سے ایوارڈز مل چکے ہیں جن میں لکس سٹائل ایوارڈ اور ہم ایوارڈز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں گزشتہ برس بھارت میں شاند ار ہٹ فلم ہندی میڈیم کرنے کے سبب انہیں فلم فئیر ایوارڈ میں بھی نام زد کیا گیا ۔
صبا کا سب سے پہلا پاکستانی ڈرامہ 2005 میں سامنے آیا جس کا نام میں عورت ہوں تھا۔ اس کے علاوہ ایک اور ڈرامہ تنکے میں بے مثال ادا کاری دکھانے کی بنا پر انہیں سولہویں سالانہ پی ٹی وی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے بنتِ آدم نامی ڈرامہ میں اداکاری کے جوہر دکھا کر خوب شہرت سمیٹی۔ ان کا یہ ڈرامہ بھی سپر ہٹ تھا تاہم اس ڈرامہ میں ان کا کردا ر مرکزی نہیں تھا۔ 2010 میں انہیں ہم ٹی وی کے کامیاب ترین ڈرامہ داستان میں سُریا کا کردار ادا کرنے پر پاکستان میڈیا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ 2015 میں انہوں نے پہلی بار پاکستانی فلم منٹو میں کا م کیا جس کے ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ تھے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی دوسری فلم لاہور سے آگے کے نام سے کی۔
ان کے اب تک کے کئے جانے والے دوسرے ڈراموں میں پانی جیسا پیار، مات، بنٹی آئی لو یو، اڑان، جناح کے نام، خدا گواہ، سناٹا، الو برائے فروخت،ڈائجسٹ رائٹر،یہاں پیا ر نہیں ہے، کا ش ایسا ہو، کیسے تم سے کہوں،اضطراب، سنگت، تھکن، تیرا پیار نہیں بھولے، نہ کہو تم میرے نہیں، بے شرم، میں ستارہ، دل دیاں گلاں وغیرہ شامل ہیں ۔ ٹی وی ڈراموں کے علاوہ انہوں نے چند ٹی وی شوز میں بھی شرکت کی ہے جن میں مذاق رات، ٹونائیٹ ود ایچ، ایس وائے وغیرہ شامل ہیں جب کہ جیو ٹی وی کے ایک مزاحیہ شو ہم سب امید سے ہیں کی میزبانی بھی کر چکی ہیں۔ مات اور پانی جیسا پیار دونوں ہی ہم ٹی وی کے ڈرامے تھے جن میں قابلِ قدر اداکاری کر کے صبا نے ہر کسی سے خوب داد سمیٹی اور اس کے لئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔
پاکستان و بھارت دونوں ممالک سے مزید فلموں کی پیش کش بھی کی جارہی ہے۔ صبا قمر کو