کئی علاقوں میں سڑکیں تباہ؛ دھول مٹی اڑنے سے سانس و آنکھوں کے امراض میں اضافہ

کراچی: شہر کے کئی علاقوں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث دھول مٹی سے گاڑی چلانے والوں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ دھول مٹی سے سانس اور آنکھوں کے امراض میں اضافہ ہورہاہے۔
کراچی کے علاقے لیاری، کورنگی، ملیر سرجانی ٹاؤن، کیماڑی ،بلدیہ ٹاؤن ،کھارادر ،گلزار ہجری نیوکراچی ،4K چورنگی کے اطراف کا علاقہ ،گلشن اقبال ودیگرعلاقوں کی کئی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ،دھول مٹی سے شہریوں کی زند گی اجیر ن ہو گئی دکانداروں کو کاروبار میں مشکلات کا سامنا ہے۔
رات کے اوقات میں اندھیرے کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم عروج پر ہے، گلشن اقبال میں بلدیہ شرقی کے چیئرمین معید انور تمام نا گفتہ بے صورتحال پر پر اسرا ر خا مو شی اختیار کیے ہوئے ہیں، بلد یہ شرقی کا پو ش علا قہ گلشن اقبال بلاک 13 ڈی ، 13 ڈی ون ، 13 ڈی ٹو اور 13 ڈی تھری انتہا ئی زبوں حالی کیا شکار ہے،تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑے ہو ئے ہیں۔…