نزلہ، زکام، کھانسی، کمزور بینائی ، معدہ کی جلن—علاج صرف ایک چیز سے ممکن

نزلہ، زکام، کھانسی، کمزور بینائی ، معدہ کی جلن—علاج صرف ایک چیز سے ممکن

سونف ایک بہترین اور سستی جڑی بوٹی ہے جو ہمارے باورچی خانے کی زینت ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری بہت سی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔ اس کا سب سے اہم کام کھانے کی خوشبو بڑھانا ہے اور اپنی خوشبو سانسوں میں مہکانے کے ساتھ ساتھ یہ بدہضمی ، گیس اور پیٹ کی کئی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔
ویسے تو یہ گھر میں عموماً استعمال ہونے والی عام سی مگر بے حد کارآمد جڑی بوٹی ہے۔ اس جڑی بوٹی کو ہم بچپن سے اپنی نانی ، دادی کے پان دان میں بھی دیکھتے آرہے ہیں .یورپی ممالک میں لوگ سونف، بابونہ، سویا اور دھنیا کے جوشاندے کو ہاضمے کے لیے بہت فائدہ مند قرار دیتے ہیں۔ ایک مغربی محقق نے سونف کی پیشاب آور صلاحیت کے بارے میں بیان کرتے ہوئے لکھا کہ سونف گردے و مثانے کا ورم دور کرنے کے لیے بہت مؤثر ہوتی ہے۔ مزید یہ کہ اسے باقاعدگی سے استعمال کرتے رہنے سے گردے اور مثانے میں پتھری نہیں بنتی اور اگر بن بھی گئی تو اس کے استعمال سے پتھری رفع ہوجاتی ہے۰
سونفکےاستعمالسےدودھ پلانے والی ماں کے دودھ کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ سونف میں ایسٹروجن نامی زنانہ ہارمون جیسی خاصیت بھی پائی جاتی ہے لہٰذا یہ خواتین کے لیے بہت مؤثر ثابت ہوتی ہے۔ طب یونانی کی مشہور دوا شربت بزوری میں سونف کے بیج اور اس کی جڑ بھی شامل کی جاتی ہے۔
سونف ، بادام ، مصری ہم وزن پیس کر ایک ایک چمچہ سفوف دودھ کے ساتھ صبح و شام استعمال کر نے سے یہ نظر کی کمزوری دور کرنے کے لیے بے حد مفید ہے۔ سر درد سے نجات کے لئے ایک گرام سونف کو آدھے گلاس پانی میں خوب جوش دلائیں پھر اس میں شکر اور سفید مرچ کا سفوف شامل کر کے صبح و شام پئیں ، اس سے سر کے درد اور چکر سے نجات حاصل ہو گی۔نزلہ زکام سے بچاؤ کے لیے ایک تولہ سونف کوٹ کر آدھ کلو پانی میں بھگو کر 3 گھنٹے بعد جوش دیں جب آدھا پاؤ رہ جائے تو چینی ملا کر صبح وشام پئیں۔ یہ قہوہ نزلہ و زکام سے بچاؤ میں مددگار رہے گا۔ اس کے علاوہ ہر قسم کی کھانسی سے بچنے کیلئے ایک تولہ سونف کو آدھا سیر پانی میں جوش دیں جب آدھا رہ جائے تو اس میں شہد ملا کر پی لیں۔
۔دل کی کمزوری بھگانے کے لئےسونف 5 گرام ، الائچی سبز 3 عدد ، سونٹھ 2 گرام ، دارچینی 2 گرام لے کر ملالیں ۔ ان تمام اجزاء کو چائے کے قہوہ کی طرح تیار کر کے صبح و شام پئیں۔ یہ دل کو قوت و طاقت دیتی ہے۔ہم وزنسونف اور گُڑ کو لے کر پانی میں جوش دے کر نیم گرم پینے سے حیض کی بے قاعدگی دور ہوجاتی ہے۔ اس کے لئے 5 سے 7 گرام سونف استعمال کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ سونف کھانا ہضم کرتی ہے اور بھوک بڑھاتی ہے جبکہ معدے کی جلن میں کمی لاتی ہے اور پیاس بھی بجھاتی ہے –