محکمہ تعلیم سکولز پنجاب میں انصاف کی دھجیاں اور پروموشن کے یکساں مواقعوں کی عدم فراہمی۔

محکمہ تعلیم سکولز صوبے کا سب سے بڑامحکمہ اور بہت مقدس و متبرک محکمہ ہے لیکن اس محکمے میں قانون وانصاف کی جودھجیاں بکھیری جاتی ہیں ان سب کاذمہ دار کوٸی اور نہیں اساتذہ کاایک کیڈر ہی ہے کہ جس نے اپنی پروموشنز اور ترقیوں کے لیے سادہ لوح اساتذہ اوراساتذہ ایسوسی ایشنز اور یونینزکابھرپوراستعمال کیا اور ان کے اعتماد اورطاقت سے خود اپنی راہیں ہموارکیں اسے آپ جونام بھی دیں PST,ESTاور SST کی محرومیوں اور مایوسیوں کاذمہ دار یہیSS کیڈر ہی ہے۔
حقاٸق آپ کے سامنے ہیں خود ملاحظہ فرماٸیں۔
1۔ پرائمری سکول ٹیچرPST سکیل14 بنیادی تعلیم M.A./ M.Sc; B.Ed
2۔ ایلیمنٹری سکول ٹیچر EST سکیل15 بنیادی تعلیم M.A./ M.Sc.; B.Ed.
3۔ سیکنڈری سکول ٹیچرSST سکیل16بنیادی تعلیم M.A./ M.Sc.;B.Ed
4۔ سبجیکٹ سپیشلسٹ SS سکیل 17 سینیٸر سبجیکٹ سپیشلسٹ SSS سکیل18 / 19 / 20 اورحالیہ اطلاعات کے مطابق سکیل21 بھی بنیادی تعلیم M.A./ M.Sc.; B.Ed
Discriminationsw
1۔ 4 کیڈرزکی بنیادی تعلیم ایک جیسی اور نیچرآف ڈیوٹی ایک جیسی اورادارہ بھی ایک یعنی سکول توپھرقسمت الگ الگ کیوں اور یہ کہ باقی 3کیڈرز
PST, EST & SST
کی قسمت SSکیڈر کےہاتھ میں کیوں؟
اگرSSکیڈرسکیل17سےاپنی 20/25سالہ سروس میں سکیل21 تک پہنچ سکتاہے اور کلیدی عہدوں پرفاٸز ہوسکتاہے تو کیا PST ,ESTاورSST میں وہ پوٹینشل, ذہانت , قابلیت اور اہلیت نہیں ہے اگر نہیں ہے تو سازشی ذہن نہیں ہے کہ صرف ایک ہی کیڈر تمام benefits انجواۓ کرے۔ یہ سراسر قانون وانصاف کے خلاف ہے اور مملکت خداداد پاکستان کاقانون بھی ایسی discrimination کی اجازت نہیں دیتا۔
سبجیکٹ سپیشلسٹSS/SSS کی طرزپر باقی تمام اساتذہ کیڈرز کوبھی 4 tyre ٹاٸرپروموشن کے یکساں مواقع فراہم کیے جاٸیں۔
مبنی برانصاف تجاویز
اب کیونکہ سکول اساتذہ کے چاروں کیڈرزکی بنیادی تعلیم, اور nature of duty ایک جیسی ہے توSSکیڈرکی طرزپر پروموشن کے مواقع ان کی کیڈرواٸز کل تعدادپر ہونے چاہیں
1۔پرائمری سکول ٹیچرسکیل14 کوسکیل 17تک cmپیکج کی بنیاد پرگزیٹڈسکیلز ایوارڈ کیے جاٸیں نیز AEOsاورہاٸی سکول کے ہیڈزسکیل17تک PST میں سے بھی لگاۓ جاٸیں۔
2۔ ایلیمنٹری سکول ٹیچر EST سکیل15 کوان کی کل تعدادپر 4 درجاتی مارمولے کے تحت سکیل18گزٹیڈ تک پروموشن دی جاۓ۔
سورس: شوشل میڈیا