کڑی پتہ کھانوں ک علاوہ اور کس کس لحاظ سے مفید ہے؟ حیران کن فوائد جانئے

کڑی پتہ کھانوں ک علاوہ اور کس کس لحاظ سے مفید ہے؟ حیران کن فوائد جانئے

کیا آپ جانتے ہیں کہ ’کڑی پتے‘ کے استعمال سر درد سمیت دیگر بیماریوں سے نجات دلانے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے؟ اسے عموماً ایشیائی کھانوں میں ذائقہ اور خصوصاً خوشبو کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ بریانی کی پلیٹ کے درمیان میں سجا ہوا کڑی پتہ اس کی اشتہا میں اضافے کا سبب بھی بنتا ہے یعنی آپ اسے مختلف کھانوں میں سجاوٹ کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ کھانوں کے علاوہ کڑی پتہ اور بھی کئی لحاظ سے آپ کے لئے کار آمد ثابت ہو سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق قدرت نے بعض پودوں میں ایسی افادیت رکھی ہے کہ اُن کا باقاعدہ استعمال کرنے سےہم بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
انہی میں سے ایک کڑی پتہ بھی ہے جسے کھانے میں ذائقہ تبدیل کرنے کے لیے شامل کیا جاتا ہے لیکن اس میں کئی طبی فوائد بھی پوشیدہ ہیں جو کہ ذیل میں دئیے جارہے ہیں۔
روزانہ نہار منہ یا کھانے کے ساتھ کڑی پتے کا استعمال ہاضمہ کے نظام کو بہتر بناتا ہے اور خراب معدے کو درست کرتا ہے-اگر رات میں چند پتوں کو پانی میں بھگو کو اس کا پانی نہار منہ استعمال کیا جائے تو ہاضمے کی بیماری سے آسانی سے چھٹکارا حاصل ہوجاتاہے-
علاوہ ازیں اگر آپ کے گردے میں پتھری ہے تو کڑی پتوں کا استعمال بغیر آپریشن پتھری کو باہر نکالنے میں بھی مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔
اکثر نوجوانوں کو وقت سے پہلے بالوں کے سفید ہونے اور ان کے جھڑنے کی شکایت بھی ہونے لگتی ہے- اگر ہر روز کڑی پتے کھانے کے بعد استعمال کیے جائیں تو بالوں کی نشوونما میں بہتری آتی ہے اور ان کی سیاہی دوبارہ لوٹ آتی ہے۔
کڑی پتے کو کھانے یا پھر اسے جلد پر لگانے سے چہرے کے کیل مہاسے اور جھائیاں بھی دور ہوجاتی ہیں جبکہ جلد پر لگے داغ دھبے بھی ختم کرنے میں کڑی پتا بہت کارآمد ثابت ہو سکتا ہے-
مزید براں اگر کسی شخص کو کوئی زہریلا سانپ، بچھو یا کوئی دوسرا جانور کاٹ لے تو چند کڑی پتے لے کر فوراً زخم پر لگا نے سے زہر کا اثر ختم ہوجائے گا۔
سردرد کی شکایت والے حضرات اگر کڑی پتے کے تیل کی مالش کریں تو بھی انہیں درد سے افاقہ ہوتا ہے۔ کڑی پتے کا تیل بنانے کے لئے
250 ملی لیٹرزیتون کے تیل کو ایک بوتل میں ڈالیں اور پھر اُس میں 30 گرام کڑی پتے شامل کر کے دو ہفتے کے لیے پڑے رہنے دیں- اس کے بعد اس تیل کو کپڑے سے چھان کر دوسری بوتل میں ڈالیں اور اسے مالش کے لیے استعمال کریں جس کے بعد سر درد سے نجات حاصل ہوگی۔
تاہم یہاں اس بات پر غور کیا جائے کہ کسی بھی بیماری میں مبتلا افراد معالج کے مشورے کے بغیر کڑی پتے کا استعمال نہ کریں- مزید یہ کہ کسی بھی چیز کی زیادتی آپ کے لئے نقصان کا سبب بن سکتی ہے اس لئے کھانے میں ایک آدھ کڑی پتہ سے زیادہ کا استعمال مت کریں۔